پاکستان
11 فروری ، 2012

وزیراعظم ضد نہ کریں،سوئز حکام کو خط لکھ دیں، شاہ محمود قریشی

وزیراعظم ضد نہ کریں،سوئز حکام کو خط لکھ دیں، شاہ محمود قریشی

کراچی… سابق وزیرخارجہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو سوئز حکام کو خط لکھ دینا چاہیے۔ کراچی آمد کے موقع پر جناح ٹرمینل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس ابھی بھی وقت ہے ، عدالت سے معافی مانگ لے اور وزیراعظم ضد نہ کریں ،عدلیہ کے فیصلوں پر عمل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے تاہم اگر وزیر اعظم بے بس ہیں تو استغفی دیدیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے نگراں سیٹ اپ کے معاملے پر ایم کیوایم کے موقف کی حمایت کی ہے، تاہم صرف دوجماعتیں مل کراتنابڑافیصلہ نہیں کرسکتیں ،تمام بڑی جماعتوں کو شامل کیاجاناچاہیے، پارلیمنٹ سے باہر جماعتوں سے بھی نگران حکومت کے قیام کیلئے مشاورت کے ایم کیو ایم کے موٴقف کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 تاریخ کو تحریک انصاف عمر کوٹ میں جلسہ کرے گی،اسی سلسلے میں تنظیم سازی کیلئے تحریک انصاف کی قیادت سندھ کا دورہ کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن فعال کردار ادا کرتی تو ملک کے حالات بہتر ہوتے جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی کی پالیسیوں سے ناراض ہیں۔ اورابھی نہیں بتاسکتے کہ کتنے پیپلز پارٹی کے لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔

مزید خبریں :