30 دسمبر ، 2020
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ایمن خان کا شمار سوشل میڈیا کی مقبول ترین شخصیات میں کیا جاتا ہے۔
ایمن خان کے مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فولوورز کی تعداد7.8 ملین ہے تاہم اب اداکارہ عائزہ خان بھی انسٹاگرام فولوورز کی تعداد 7.8ملین رکھنےکے بعد ایمن خان کے مد مقابل آگئی ہیں۔
دونوں اداکاروں کے انسٹاگرام پر موجود پوسٹوں کی بات کی جائے تو عائزہ خان کی پوسٹوں کی تعداد ایمن خان کے مقابلے کئی ہزار زیادہ ہے۔
عائزہ خان کے اکاؤنٹ پر تا حال 3,347 پوسٹس موجود ہیں جب کہ ایمن خان کے اکاؤنٹ پر اب تک صرف 1,221 پوسٹس کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول شخصیت علی عباس تسلیم کرچکے ہیں کہ اب کام انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد کی بناء پر دیا جاتا ہے لہٰذا کہا جاسکتا ہے کہ اب دونوں ادکاروں کے درمیان کڑا مقابلہ ہے ۔