Time 31 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن کا اہلیہ جیا بچن کے حوالے سے انوکھا انکشاف

 خواتین میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ کسی شخص کے ارادوں کو بھانپ سکیں،امیتابھ بچن،فوٹو: فائل

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور بھارت کے معروف ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ اداکارہ جیابچن کی صلاحیتوں کے حوالے سے ایک  انوکھا انکشاف کیا ہے۔

 کون بنے گا کروڑ پتی(کے بی سی) کے سیزن  12کے ایک پروگرام کے دوران بتایا کہ ان کی اہیلہ جیابچن کی چھٹی حس بہت تیز ہے جس کے ذریعے وہ لوگوں کے برے ارادے پہلے سے جان لیتی ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ خواتین میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ کسی شخص کے ارادوں کو بھانپ سکیں اور مردوں کے مقابلے میں وہ زیادہ بہتر کسی شخص کی حقیقت پہچان سکتی ہیں۔ 

خیال رہے کہ جیابچن ماضی کی ایک مقبول ہیروئین رہی ہیں اور انہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے، انہوں نے 1973 میں امیتابھ بچن کے ساتھ شادی کی تھی اور دونوں کا شمار بالی وڈ کی کامیاب جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

جیابچن بھارتی سماج وادی پارٹی کی جانب سے سیاست میں بھی حصہ لیتی ہیں اور 2004 سے وہ مسلسل راجیہ سبھا(ایوان بالا) کی ممبر بھی ہیں۔

مزید خبریں :