01 جنوری ، 2021
کسی بھی ایپ میں کچھ ایسے آپشنز یا فنکشنز موجود ہوتے ہیں جو عموماً ایک عام صارف کی نظرسے چھپے ہوتے ہیں اور ان تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آپ کو کسی نہ کسی کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔
واٹس ایپ بھی ایک ایسی ہی ایپ ہے جو اس وقت ہر اسمارٹ فون صارف کی ضرورت بن چکی ہے کیونکہ اس پر آپ کودنیا بھر میں مفت پیغامات، آڈیو اور ویڈیو کالز اور گروپس سے گفتگو کی سہولت ملتی ہے۔
لیکن آپ جانتے ہیں کہ واٹس ایپ میں کچھ ایسے دلچسپ چھپے ہوئے فیچرز موجود ہیں جو کسی بھی شخص سے آپ کی گفتگو کو دلچسپ اور منفرد بنا سکتے ہیں۔
آئیے ہم آپ کو آج ان بے شمار فیچرز میں چند ایسے بتاتے ہیں جو آج کے بعد آپ کی چیٹ کو انوکھا بنا دیں گے۔
واٹس ایپ اکثر لمبے نوٹس بھیجنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے جس میں کسی پیراگراف یا ہیڈنگ کو بولڈ کرنے کی ضرورت درپیش ہوتی ہے۔
اس لیے اگر آپ واٹس ایپ پر کسی جملے یا لفظ کو بولڈ یا موٹے حروف میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے جملے یا لفظ کے شروع اور آخر میں اسٹیرک کا نشان(*) لگائیں ۔اسے وہ جملہ یا لفظ بولڈ دکھائی دے گا۔
واٹس ایپ میں آپ کسی جملے یا حرف کو ایٹالک یعنی ٹیڑھا بھی کرسکتے ہیں۔اس کے لیے اس لفظ کے شروع اور آخر میں انڈراسکور(_) کا نشان لگائیں۔
اس آپشن کے لیے بھی آپ کو ایک خاص سمبل کی ضرورت درپیش ہے۔اس کے لیے کسی لفظ یا جملے کے شروع اور آخر میں ٹائیڈ یعنی لہریا موج کا سمبل (~) استعمال کریں۔
اس سے وہ لفظ یا جملہ پڑھنے والے کو ایسے دکھے گا جیسے آپ نے اسے درمیان سے کاٹ دیا ہو۔