11 فروری ، 2012
کراچی… کراچی میں سول اسپتال کے ڈاکٹروں کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری ہے۔ سول اسپتال کراچی کے باہر احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے سیکریٹری اور دیگر افسران سے رابطے کئے ہیں لیکن کسی نے انکے مطالبات پر ابھی تک کان نہیں دھرے۔ تادم مرگ بھوک ہڑتالی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔سول اسپتال کے بھوک ہڑتالی ڈاکٹرز کا مطالبہ تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے ایک جون 2011 کے ٹائم اسکیل پروموشن کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کیا جائے،شعبہ صحت میں کام کرنے والے جنرل کیڈر کے ڈاکٹرز ،اسپیشلسٹ اور ڈینٹل سرجن کے مستقل سروس اسٹرکچر کا فوری اعلان کیا جائے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ڈاکٹروں کے کانٹریکٹ اور ایڈہاک سروسز پیریڈ کو بھی سینیارٹی میں شامل کیا جائے۔