سن سِلک کی ’شان سے شائن‘ مہم کی ملک بھر میں بھرپور پذیرائی

سن سلک کا نیا ہیش ٹیگ #ShaanSeShine ملک بھر کی خواتین کے لیے نئی راہیں کھول رہا ہے— فوٹو: ف ر

سن سلک کا نیا ہیش ٹیگ #ShaanSeShine ملک بھر کی خواتین کے لیے نئی راہیں کھول رہا ہے۔

سن سلک کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروائی گئی نئی مہم ’شان سے شائن‘ کو ملک بھر میں خواتین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

سن سلک کا ہیش ٹیگ #ShaanSeShine خواتین اور لڑکیاں استعمال کرکے اپنی اہمیت بیان کر رہی ہیں کیونکہ اس مہم کے ذریعے پاکستان کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والی بااختیار اور حوصلہ مند خواتین کی عظمت و شجاعت کے واقعات شیئر کیے جارہے ہیں۔

نامور ستارے جیسے ایمن خان، یمنا زیدی، رمشا خان، منشا پاشا اور ایسی ہی کئی باصلاحیت خواتین نے اپنی کامیابی کا سفر بیان کیا اور کرشمہ پلوشہ اور حاجرہ نے کھیلوں میں اپنا لوہا منوانے کی محنت سب کے سامنے رکھی۔

کئی انٹرپرینیورز، ماڈلز، میک اپ آرٹسٹس و دیگر پروفیشنل خواتین نے بھی اس مہم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ہر ایک کی ترقی کا سفر نوجوان لڑکیوں کی رہنمائی کررہا ہے اور اُنہیں باور کروارہا ہے کہ تمام مشکلات کے باوجود اُنہیں کیسے کامیابی حاصل کرنی ہے۔

اس مہم کے تحت کئی لڑکیوں نے اپنے صحت مند بالوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

حال ہی میں سن سلک نے ٹی وی اشتہار متعارف کروایا ہے جس میں سوہائے علی ابڑو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اس ٹی وی اشتہار میں خواتین کی عظمت کو مرکزی اہمیت دی گئی ہے۔

اشتہار کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو آلودہ فضا میں سیاست کے میدان میں عملی جدوجہد کررہی ہے اور سب لوگوں سے ووٹ کرنے کی درخواست کرتی ہے۔ 

اس دوران اُس کے خوبصورت بالوں کو دیکھتے ہوئے کوئی کہتا ہے کہ اُسے عملی سیاست نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس سے بالوں کی قدرتی چمک متاثر ہوتی ہے لیکن وہ ان باتوں سے قطعی متاثر نہیں ہوتی بلکہ اپنے بالوں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے عملی میدان میں کامیابی اپنے نام کرتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ دوسرے مرحلے میں سن سلک کی جانب سے ڈیجیٹل مہم شروع کی گئی ہے جس میں اُن لڑکیوں کے چہرے دکھائے گئے جنہوں نے پہلے اپنے بالوں کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ 

مزید خبریں :