19 ستمبر ، 2012
لاہور …لاہور میں تاجر تنظیموں نے جمعہ کے روز توہین آمیز فلم کے خلاف پنجاب بھر میں ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجراں کے صدر خالد پرویز نے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت سے سے بھی اپیل ہے کہ جمعہ کے روز عام تعطیل کا اعلان کرے۔خالد پرویز نے کہا کہ پاکستان میں فوری طور پر امریکی سفارت خانے کو بند کردینا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ توہین آمیز فلم کے ذمہ داروں کو کیفر کردار پہنچانے والے کو تاجر برادری سونے سے تول دے گی۔