Time 03 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بہترین ماڈل کا ایوارڈ مرحوم زارا عابد کی والدہ اور بھائی نے وصول کیا

فوٹو: فائل

پاکستان فیشن انڈسٹری کی مرحوم ماڈل زارا عابد کا بہترین ماڈل کا ایوارڈ ان کی والدہ اور بھائی دانیال عابد نے وصول کیا۔

ماڈل زارا عابد 22 مئی 2020 کو حادثے کا شکار ہونے والی پاکستان کی سرکاری ائیر لائن کی بد قسمت پرواز پی کے 8303 میں سوار تھیں۔

28 سالہ ماڈل کی اچانک موت نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی غمزدہ کر دیا تھا۔

پاکستانی شوبز کے سب سے بڑے ایوارڈز لکس اسٹائل ایوارڈز کی 19ویں تقریب میں بہترین ماڈل کی نامزدگیوں میں ماڈل زارا عابد، صدف کنول، انعم ملک اور فحمین انصاری شامل تھیں۔

لکس اسٹائل ایوارڈ کی 'بہترین ماڈل' کی کیٹوگری میں ماڈل زارا عابد کو چوتھی بار نامزد کیا گیا تھا اور پہلی بار یہ ایوارڈ زارا عابد کے نام اس وقت ہوا جب وہ اس دنیا میں ہی نہیں رہی۔

ماڈل زارا عابد کا یہ ایوارڈ ان کی والدہ اور بھائی دانیال عابد نے وصول کیا۔

مزید خبریں :