03 جنوری ، 2021
لوگ محبت کا اظہارکرنے لیے منفرد طریقے اپناتے ہیں تاکہ ان کی محبوبہ متاثر ہو جائے اور فوراً شادی کے لیے ہاں کر دیں۔
کورونا وائرس کی اس مشکل گھڑی میں ایک اطالوی نرس نے اپنی گرل فرینڈ کو انوکھے انداز میں ہی شادی کی پیشکش کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اطالوی نرس نے اسپتال میں ہی اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کے لیے جسم پر ملبوس حفاظتی لباس پر لکھا کہ 'مجھ سے شادی کرو گی؟ ساتھ ہی انہوں نے لکھا 'ہاں' یا 'نہ'۔
نرس کا شادی کے لیے پیشکش کرنے کا یہ منفرد انداز ان کی گرل فرینڈ کو بھی بھا گیا اور انہوں نے شادی کے لیے ہاں کر دی۔