Time 05 جنوری ، 2021
پاکستان

گیس بحران: چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا حکومت پر برہم

کراچی کی انڈسٹری کو گیس بحران  جیسے مسائل کا سامنا کرنے پر چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا  حکومت پر برہم ہوگئے۔

جیو نیوز کے  پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے کہا کہ اگر حکومت وقت پر ایل این جی خرید لیتی تو کراچی کی انڈسٹری کو گیس کا مسئلہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 17 کلومیٹر پائپ لائن بچھا دی گئی تھی، اگر ایل این جی وقت پر خرید لی جاتی تو گیس کی کمی کا سامنا نہ ہوتا۔

زبیرموتی والا کا کہنا تھا کہ ندیم بابر نے جس گیس کا وعدہ کیا تھا وہ نہیں دی جارہی، صدر نے بھی کہا ہے کہ 15 جنوری تک ڈیزل اور فرنس آئل پر گزارہ کرلیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے  اور بعض علاقوں میں  بھی گیس نہ ہونے کےبرابر ہے۔

مزید خبریں :