سیف کے والد پر فلم بنی تو مرکزی کردار کون بہترکرےگا؟ شرمیلا ٹیگور نے بتادیا

میرے  والد ایک بہترین شخصیت کے حامل تھے،ان پر فلم بنانا بروس لی پر فلم بنانے جیسا ہے،سیف علی خان،فوٹو: فائل

بالی وڈ ادکارہ کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر اپنے سسر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان منصور علی خان پٹودی کی سیف علی خان کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی تصویر میں سیف علی خان اپنے بچپن میں والد منصور علی خان کے ساتھ نظر آرہے ہیں، اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

خیال رہےکہ منصور علی خان 2011 میں انتقال کرگئے تھے جس کے بعد سیف علی خان نے اپنی نئی فلم 'ایجنٹ ونود' کو اپنے والد کے نام کیا تھا۔

بھارتی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے بتایاکہ اگر وہ اپنے والد پر ایک فلم بنائیں تو میری والدہ( ادکارہ شرمیلا ٹیگور) کے مطابق یہ کردار رنبیر کپور بہتر طور پر کرسکتے ہیں۔

 سیف علی خان اپنے بچپن میں والد منصور علی خان کے ساتھ نظر آرہے ہیں،فوٹو: انسٹاگرام 

سیف علی خان  کا کہنا ہے کہ ان کے والد ایک بہترین شخصیت کے حامل تھے،ان پر فلم بنانا بروس لی پر فلم بنانے جیسا ہے۔

اداکارہ نے ازراہ مذاق کہا کہ رنبیر کا چہرہ میرے والد کی طرح لمبا ہے لیکن وہ کرکٹ شاید پسند نہیں کرتے، لیکن یہ ضرور ہے کہ یہ فلم شاندار ہوگی۔

مزید خبریں :