Time 06 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

ارجن کپور نے کرینہ کے بیٹے تیمور کیلئے کیا تحفہ بھیجا؟

کرینہ کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر اداکار ارجن کپور کی جانب سے تیمور کی سالگرہ پر بھیجے گئے تحفے کی تصویر شیئر کی ہے،فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان  نے گزشتہ ماہ ہی اپنے صاحبزادے تیمور علی خان کی چوتھی سالگرہ منائی ہے۔

کرینہ کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر اداکار ارجن کپور کی جانب سے تیمور کی سالگرہ پر بھیجے گئے تحفے کی تصویر شیئر کی ہے۔

 تصویر کے ساتھ کرینہ نے لکھا ہے کہ 'ٹِم یعنی ان کا بیٹا تیمور  اور ہم انتخاب کرنے کے معاملے میں بہت خراب ہیں، ان بہترین چیزوں کے لیے ارجن کپور کا بہت شکریہ'۔

ارجن کپور کی جانب سے دو تحفے بھجوائے گئے ہیں ، ایک تو پھولوں کا گلدستہ ہے جو یقیناً کرینہ کے لیے ہے اور  دوسرا گفٹ پیکٹ ہے جس میں غبارے لگے ہوئے ہیں جو کہ تیمور کے لیے ہے۔

خیال رہےکہ ارجن کپور اورکرینہ 2016 میں فلم 'کی اینڈ کیا' میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں جب کہ  ارجن کپور اور سیف علی خان ان دنوں نئی فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

مزید خبریں :