Time 06 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

سیف علی خان کو مایوسی کی کھائی سے کس چیز نے نکالا ؟

سیف کا شمار ان دنوں بالی وڈ کے مصروف ترین اداکاروں میں ہوتا ہے،فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے ذہنی مسائل اور پیشہ ورانہ مشکلات کے حوالے سے نیا انکشاف کیا ہے۔

سیف کا شمار ان دنوں بالی وڈ کے مصروف ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جو ان دنوں متعدد فلموں میں کام کررہے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سیف نےکام دینے پر فلمسازوں کا شکریہ اداکیا ہے جس کے باعث وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی دوسری اننگز شروع کرسکے ہیں۔

سیف کا کہنا ہےکہ وہ اپنےکیریئرکے حوالے سے ذہنی طور پر مایوسی کی اتاہ گہرائی میں گر چکے تھے ، اس سے نکلنے کے لیے انہیں نہایت سخت محنت کرنا پڑی، ایسا لگتا تھا کہ مجھے نیچے کھڑا ہوں اور مجھے بلند پہاڑ سرکرنا ہے۔

انہوں نے اپنی نئی فلم 'بھوت پولیس' کے حوالے سے   بتایا کہ یہ فلم 80 فیصد مکمل ہوچکی ہے ،اس میں میرا بہترین کردار ہے جس کی مجھے ہمیشہ سے تلاش تھی، اس میں کام کرکے ہمیں بہت مزہ آرہا ہے۔

مزید خبریں :