فیصل قریشی کی خاص عادت کیا ہے؟

فوٹو:بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار فیصل قریشی کاشمار زندگی سے مطمئن اور خوش شخصیات میں کیا جائے تو بے جا نہ ہوگا اور مداح بھی ان کی شخصیت سے ظاہر ہوتے اطمینان اور خوشی کو قابل مثال تصور کرتے ہیں۔

ایک حالیہ ویب انٹرویو میں جب یہی سوال فیصل قریشی سے پوچھا گیا تو اداکار کا کہنا تھا کہ ’بالکل ایسا ہے کیونکہ میں حال میں زندہ ہوں، جو ہوگیا اس میں زندہ نہیں ہوں اور جو ہونے والا ہو اس کے لیے خود کو پریشان نہیں کرتا، اپنے مستقبل کے لیے میں کسی بھی چیز کی منصوبہ بندی نہیں کرتا‘۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ’زندگی میں فرسٹریشن ہر ایک کو ہوتی ہے اسی طرح مجھے بھی ہوتی ہے، سیٹ پر بھی مختلف وجوہات کے سبب کئی بار مایوس ہوجاتا ہے،ی ہاں تک کہ گھر پر بھی بعض اوقات کسی بات پر بیوی سے مختلف خیالات رکھنے کے باعث فرسٹریشن ہوجاتی ہے‘۔

اداکار نے کہا کہ ’میں اپنی فرسٹریشن بائکنگ کے ذریعے،کرکٹ کھیل کر یا پھر اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار کر نکال لیتا ہوں‘۔

فیصل قریشی نے انٹرویو میں اپنی خاص عادت سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’ میں ہر انسان کی رائے کا احترام کرتا ہوں، حتیٰ کہ اگر میرے کسی ڈرامہ پر یا مجھ پر بھی تنقید کی جائے تب بھی مجھے کبھی برا نہیں لگتا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ ہر انسان کی اپنی رائے ہے‘۔

مزید خبریں :