Time 07 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

کیا کرینہ کپور اپنی بیٹی کا انتظار کررہی ہیں؟

سیف علی خان اور کرینہ کپور کابیٹا تیمور 4 سال کا ہوچکا ہے،فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان ان دنوں اپنے گھر میں نئے مہمان کی آمد کا انتظار کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی دوسری اہلیہ کرینہ کپور  جو کہ دوسری بار حاملہ ہیں، ان کے ہاں رواں ماہ  دوسرے بچے  کی پیدائش متوقع ہے، دونوں کا ایک بیٹا تیمور ہے جو کہ اب 4 سال کا ہوچکا ہے۔

 انسٹاگرام پرکرینہ نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ سیاہ لباس میں ملبوس صوفے پر براجمان ہیں، تصویر کے کیپشن میں ادکارہ نے لکھا ہےکہ ' میں انتظار کررہی ہوں'۔

 اس پوسٹ پر مداحوں سمیت بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے بھی تبصرے کیے ہیں،کرینہ کی دوست اور اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا نے لکھا ہے کہ میں بھی انتظار کررہی ہوں۔


ایک مداح نے لکھا ہے کہ 'بیبو' ایک بیٹی کا انتظار کررہی ہیں، ایک اور نے لکھا ہے کہ ہم سب ایک ملکہ کے انتظار میں ہیں،امید ہے وہ آپ جیسی خوبصورت ہوگی۔

مزید خبریں :