08 جنوری ، 2021
کیپیٹل ہل حملے کے بعد ٹرمپ ممکنہ برطرفی دیکھتے ہوئے دفاعی پوزیشن پر چلے گئے اور مفاہمت کی بات کر دی۔
اپنے ویڈیو بیان میں ٹرمپ نے کہاکہ پارلیمنٹ نے نتائج کی توثیق کر دی ہے، پرامن انتقال اقتدار کی اپنی بات پر قائم ہوں، 20 جنوری کو ایک نئی انتظامیہ امریکا کی باگ ڈورسنبھالے گی، تمام توجہ بائیڈن انتظامیہ کو اقتدار سونپنے پر مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیپیٹل ہل پر حامیوں کے حملے نے مجھے مایوس کیا،کانگریس عمارت پر حملے کی مذمت کرتا ہوں، امریکا کی بہتری کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، یہ مفاہمت اور امریکیوں کے زخم پرمرہم رکھنے کا وقت ہے۔