Time 08 جنوری ، 2021
دنیا

ٹرمپ کو خطرہ، مدت پوری ہونے سے پہلے ہی نکال باہر کیے جانے کا خدشہ

کیپیٹل ہل حملے کے بعد امریکی صدر کی مدت صدارت خطرے میں پڑ گئی اور ٹرمپ کی برطرفی کا مطالبہ زورپکڑنے لگا۔

ٹرمپ کی مدت صدارت ختم ہونے میں اب بھی 17 روز باقی ہیں لیکن ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی سمیت 100 سے زائد ارکان کانگریس نے ٹرمپ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسپیکر نینسی پلوسی نے 25 ویں آئینی ترمیم یا مواخذے کے ذریعے ٹرمپ کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا اگر ٹرمپ کابینہ اور نائب صدر نہ مانے تو کانگریس ٹرمپ کے مواخذے کے لیے تیار رہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق 25 ویں آئینی ترمیم کسی بھی امریکی صدرکو زبردستی عہدے سے برطرف کرنےکی طاقت رکھتی ہے، ترمیم اس وقت استعمال کی جا سکتی ہے جب صدربیماری یا ذہنی خلل کی وجہ سے اپنے فرائض انجام نہ دے سکتا ہو یا خطرناک طرزِعمل کا مرتکب ہو۔

ماہرین کاکہنا ہےکہ ترمیم کو نافذ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ صدر کی کابینہ کی اکثریت یہ فیصلہ دے کہ صدر اپنےعہدے کا اہل نہیں جس کے بعد نائب صدر کو اس کی توثیق کرنا ہو گی، توثیق کے بعد صدر برطرف ہوجاتا ہے اور نائب صدر بطور صدرذمہ داریاں سنبھالتا ہے۔

مزید خبریں :