Time 08 جنوری ، 2021
دنیا

کیپیٹل ہل حملہ: واشنگٹن میں بدستور ایمرجنسی نافذ

ٹرمپ کے حامیوں کے دھاوے کے بعد دارالحکومت واشنگٹن میں بدستور ایمرجنسی نافذ  ہے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہےکہ ایمرجنسی کے دوران کسی وقت بھی کرفیو دوبارہ لگایا جاسکتا ہے اور نیشنل گارڈ کو دوبارہ طلب کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی کانگریس عمارت پر حملےکے بعد ٹرمپ کابینہ سے بھی استعفے آنا شروع  ہوگئے ہیں۔

وزیرٹرانسپورٹ ایلین چاؤ کے بعد وزیر تعلیم بیٹسے ڈیووس بھی مستعفی ہو گئیں۔

پہلے ٹرمپ انتظامیہ کے کئی عہدے دار احتجاجاً مستعفی ہو چکے ہیں جب کہ قومی سلامتی مشیر رابرٹ اوبرائن بھی استعفے پرغور کررہے ہیں۔

اس کےعلاوہ کیپیٹل پولیس چیف اسٹیو سنڈ نے بھی استعفیٰ دے دیا۔

مزید خبریں :