08 جنوری ، 2021
بھارت کے متنازع رئیلیٹی شو ’بگ باس‘ کا 14 واں سیزن جاری ہےاور فیملی ویک ایپی سوڈ کا ہر سین دیکھنے والوں کو جذباتی کررہا ہے۔
اس ہفتے جہاں شو میں شامل مختلف فریقین اپنے فیملی کے افراد کو دیکھ کرخوشی سے جذباتی ہوگئے وہیں اب راکھی بھی اپنی والدہ سے ویڈیو کال پر جذباتی ہوتی دکھائی دیں گی۔
راکھی ساونت کو بگ باس کی آنے والی قسط میں اپنی والدہ سے ویڈیو کال پر بات کرنے کا موقع ملے گا۔
دوران کال راکھی اپنی والدہ کو (جو اسپتال میں داخل ہیں )بتائیں گی کہ وہ بگ باگ ہاؤس میں ان کے لیے روزہ رکھیں گی کیونکہ راکھی کو پتہ چل جائے گا کہ ان کی والدہ اسپتال میں ہیں۔
یہی نہیں شو میں راکھی کو والدہ سے گفتگو کے دوران اپنے شوہر رتیش سے متعلق پوچھتے ہوئے بھی دیکھا جائے گا۔
راکھی سونت روتے ہوئے اپنی والدہ سے کہیں گی کہ ان کے شوہر اس شو میں دنیا کے سامنے کم ازکم ایک بار آجائیں۔
واضح رہے کہ راکھی نے گزشتہ برس جولائی میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین سے شادی کی تھی جن کی شادی کی تصاویر اس وقت میڈیا پر وائرل نہیں ہوئی تھیں۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رتیش کا کہنا تھا کہ میں نے راکھی سے کہا تھا کہ ہماری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوں اور اس نے مثالی بیوی کی طرح ایسا ہی کیا۔