دنیا
Time 08 جنوری ، 2021

شارک کے حملے میں خاتون ہلاک

فائل فوٹو

نیوزی لینڈ میں ایک خاتون شارک کے حملے میں ہلاک ہوگئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شمالی آئس لینڈ پرخاتون تیراکی کررہی تھیں کہ اس دوران ان پر شارک نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کو شارک کے حملے کے بعد شدید زخمی حالت میں پانی سے نکالا گیا لیکن جان بچانے کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین نےبتایا کہ خاتون لائف گارڈز کے سامنے ہی تیراکی کررہی تھیں کہ اچانک انہیں چیخنے کی آوازیں سنائی دیں جس پر لائف گارڈز نے فوری طور پر خاتون کو بوٹ میں منتقل کیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ خاتون پانی میں ہی زخمی ہوئیں اور تھوڑی دیر بعد ہلاک ہوگئیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد اس علاقے میں اور بیچ پر کچھ پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور لوگوں کو ایک خاص علاقے تک محدود کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق نیوزی لینڈ میں سال 2013 کے بعد یہ شارک کے حملے کا پہلا واقعہ ہے جس میں ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

مزید خبریں :