08 جنوری ، 2021
بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی وجہ سے برطانیہ میں سیلون پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے بعد لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے اور اسی باعث پریانکا چوپڑا بھی لندن میں پھنس چکی ہیں۔
اداکارہ 6 جنوری کو لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی والدہ کے ساتھ سیلون جاپہنچی تھیں۔
اداکارہ کے سیلون پہنچتے ہی پولیس بھی آپہنچی تھی اور فوری طور پر سیلون کو بند کرادیا تھا جبکہ اداکارہ کو وارننگ جاری کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے فوری طور پر سیلون کو بند کرادیا تھا تاہم قوانین کا جائزہ لینے کے بعد اب سیلون پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث سیلون اور پارلرز بند ہیں جبکہ خلاف ورزی پر 10 ہزار پاؤنڈ سے زائد جرمانہ ہوسکتا ہے۔