کھیل
Time 09 جنوری ، 2021

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے وطن کیلیے روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کا مشکل دورہ نیوزی لینڈ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے اور ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے وطن واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے۔

ٹیسٹ اسکواڈ آج صبح کرائسٹ چرچ سے آکلینڈ پہنچا جہاں دو گھنٹے کے بعد دبئی کے لیے سفر شروع کیا، پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان براستہ دبئی کل شام لاہور پہنچیں گے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت اسکواڈ میں شامل 19 ارکان لاہور پہنچیں گے، اظہرعلی، عابد علی، فہیم اشرف، محمد عباس، نسیم شاہ، عمران بٹ، ظفر گوہر، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان بھی اسکواڈ کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے۔

حارث سہیل سیالکوٹ، بیٹنگ کوچ یونس خان، سرفراز احمد، شان مسعود، فواد عالم اور سہیل خان کراچی پہنچیں گے۔

پاکستان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں دو صفر اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو ایک سے شکست ہوئی تھی۔

مزید خبریں :