انڈونیشیا کےلاپتہ مسافر طیارے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئیں

انڈونیشیا کے جکارتہ ائیرپورٹ سے ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی مبینہ طور پر سمندر میں گر کر تباہ ہونے والا نجی ائیرلائنز سری وجائیا کا طیارہ 26 سال پرانا تھا۔

سری وجائیا ائیر لائنز کی  فلائٹ ایس ایل 182 کے طور پر ائیر کرافٹ بوئنگ 737 نے پونتیانک کے لیے اڑان بھری تھی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس طیارے نے مئی 1994میں فضائی سفر کا آغاز کیا تھا۔

طیارے کا سیریل نمبر 27323 تھا اور لاپتہ ہونے کے وقت طیارہ 10ہزار 900 فٹ کی بلندی پر تھا، طیارے کی گراؤنڈ اسپیڈ 287 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز نے دوپہر ایک بج کر 40 منٹ پر ٹیک آف کرنا تھا مگر 56 منٹ کی تاخیر سے یہ پرواز دو بج کر 36 منٹ پر روانہ ہوئی جس میں عملے سمیت 60 افراد سوار تھے۔

جکارتہ سے اڑان کے بعد پونتیانک ائیر پورٹ تک اس پرواز کا تمام فضائی سفر سمندر کے اوپر تھا۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے اڑان کے بعد پونتیانک ائیر پورٹ تک اس پرواز کا تمام فضائی سفر سمندر کے اوپر تھا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے کا رابطہ مغربی کالیمنتن صوبے میں منقطع ہوا۔

رپورٹ کے مطابق طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 62 افراد سوار تھے ،بوئنگ 737 طیارہ ٹیک آف کے چار منٹ بعد اور دس ہزار فٹ کی بلندی پر جاکر ریڈار سے غائب ہوگیا۔

انڈونیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے طیارے کے تباہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

طیارے کا ٹیک آف کے 4 منٹ بعد رابطہ ختم ہوا،لاپتہ ہونےسے پہلےطیارہ 10 ہزارفٹ کی بلندی سےاوپر جاچکاتھا،طیارےکامقامی وقت کےمطابق دوپہر 2 بجےکےبعد رابطہ منقطع ہوا۔

مزید خبریں :