Time 09 جنوری ، 2021
پاکستان

کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ سندھ حکومت سے واپس لےلیاگیا

739 ارب روپے مالیت کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں دو بڑی تبدیلیاں کردی گئیں۔

کراچی سرکلر ریلوے(کے سی آر) کی اپ گریڈیشن اور آپریشن کا منصوبہ وزارت ریلوے کو دے دیاگیا ہے۔

 اس سے قبل کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ وزارت ریلوے کی مخالفت کے باعث اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سندھ حکومت کے سپرد کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی مداخلت پر ای سی سی کا فیصلہ تبدیل کردیا گیا ہے اور اب کراچی سرکلرریلوے کی اپ گریڈیشن اور آپریشن کا منصوبہ وزارت ریلوے کو تفویض کیا گیا ہے۔

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کمیٹی میں ایم کیوایم پاکستان کے جاوید حنیف کو بھی شامل کرنے کی منظوری ڈی گئی ہے۔

مزید خبریں :