پاکستان
Time 09 جنوری ، 2021

شہداء کے لواحقین نے وزیراعظم سے کیا شکوہ کیا؟

ہزارہ برادری کے شہداء کی تدفین کے بعد وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچے جہاں لواحقین سے ملاقات اور تعزیت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے گفتگو میں کہا ہے ان کا پورا خیال رکھا جائے گا۔

شہداء کے لواحقین نے شکوہ کیا کہ پہلے بھی صرف ان سے وعدے ہوتے رہے، اس پر عمران خان نے کہا اس بار حکومت کا رویہ مختلف ہوگا۔ 

خیال رہے کہ تین جنوری کے روز بلوچستان کے علاقے مچھ میں 10 کان کنوں کو کوئلہ فیلڈ میں مسلح افراد نے قتل کیا تھا جس کے بعد ان کے ورثا نے میتوں کے ہمراہ کوئٹہ میں 6 روز دھرنا دیا اور وزیراعظم کی آمد کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیراعظم نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ شہدا کی تدفین کردیں تو فوری کوئٹہ آؤں گا۔ جس کے بعد مذاکرات کی کامیابی کے بعد شہداء کی تدفین کی گئی۔

مزید خبریں :