10 جنوری ، 2021
ترجمان پاور ڈویژن نے ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گدو میں 11:41پر فالٹ پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ ہوئی اور ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکونسی 50سے 0پر آئی ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ فریکونسی کے گرنے کی وجہ سے پاور پلانٹس بند ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ ملک کے بیشتر شہروں اور دیہات میں اس وقت بجلی معطل ہے ۔
ملک کے بڑے بجلی گھروں جہلم، منگلا، تربیلا میں پاور پلانٹس بند ہونے کی وجہ سے سندھ ،پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بجلی کانظام درہم برہم ہو گیا۔