Time 10 جنوری ، 2021
پاکستان

کراچی میں بجلی کا بریک ڈاؤن: کے الیکٹرک کا بیان آ گیا

— فائل فوٹو

کراچی میں بجلی کی ترسیل کےادارے کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے بریک ڈاؤن کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی بحالی شروع کر دی گئی ہے۔

ہفتے کی شب مبینہ طور پر گڈو میں 11 بج کر 41 منٹ پر پیدا ہونے والے فالٹ کی وجہ سے کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی بحالی کا کام شروع کردیا گیا اور فیڈرل بی ایریا بلاک 14 ، نیا ناظم آباد اور ملیر کے بعض علاقوں میں بھی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ویکا، اوتھل، کے ڈی اے کے چند مقامات پر بجلی بحال کر دی گئی ہے اورانجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ مکمل بحالی کے لیے کوشاں ہے۔

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق شہر کا اب بھی 90 فیصد سے زیادہ علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔

مزید خبریں :