10 جنوری ، 2021
سیالکوٹ میں 14 سال کی گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
جیونیوز کی نشاندہی پر پولیس نے چھاپہ مار کر لڑکی کو بازیاب کرالیا اور تشدد کرنے والے میاں بیوی کو بھی گرفتار کرلیا۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ باپ نے ادھار لیا تھا، رقم واپس نہ دینے پر اسے گھر پر رکھا ہوا تھا،مالکان روزانہ تشدد کرتے تھے۔
متاثرہ لڑکی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیاہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آنےکے بعد مقدمہ درج کیا جائےگا۔