دنیا
Time 10 جنوری ، 2021

انڈونیشیا میں لاپتہ طیارے کے سمندر میں گرنے کے ممکنہ مقام کی نشاندہی ہوگئی

انڈونیشیا میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے طیارے کے سمندر میں گرنے کے ممکنہ مقام کی نشاندہی ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق فوج کی جانب سے ممکنہ مقام کی نشاندہی کے بعد غوطہ خوروں کو سطح سمندر سے 23 میٹر گہرائی میں انسانی اعضا اور طیارے کے ٹکڑے ملے ہیں۔

غوطہ خوروں کو سمندر سے طیارے میں سوار افراد کی اشیاء بھی ملیں جبکہ سمندر سے ملنے والے جسمانی اعضا کو شناخت کیلئے اسپتال پہنچادیاگیاہے۔

مقامی پولیس کے مطابق جسمانی اعضا ایک شخص کے ہیں یا متعدد اشخاص کے، اس سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

انڈونیشیا کے صدر نے عوام سے طیارے میں سوار افراد کے ملنے کی دعا کی اپیل کی  اور کہا کہ طیارے میں سوار افراد کی تلاش کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کی مقامی ائیرلائن کا بوئنگ 737 طیارہ ٹیک آف کے 4 منٹ بعد اور 10 ہزار فٹ کی بلندی پر جاکر ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔

طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 62 افراد سوار تھے۔

مزید خبریں :