پاکستان
Time 10 جنوری ، 2021

کراچی میں گرین لائن بس کب چلے گی؟ دو وفاقی وزراء نے الگ الگ تاریخیں دے دیں

گرین لائن بس اسی سال جون میں چل جائے گی: وفاقی وزیر امین الحق— فوٹو:فائل 

کراچی میں گرین لائن بس  چلنے کے حوالے سے 2 وفاقی وزراء نے الگ الگ تاریخیں دے دیں۔ 

فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی کے گرین لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اسے ایک سال میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گرین لائن منصوبے پر تاحال کام جاری ہے اور یہ منصوبہ ابھی تک مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔

اب کراچی میں گرین لائن بس چلنے کے حوالے سے 2 وفاقی وزراء نے الگ الگ تاریخیں دی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ گرین لائن بس اسی سال جون میں چل جائے گی جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ گرین لائن بس جولائی یا اگست میں چل جائے گی۔


مزید خبریں :