کھیل
Time 10 جنوری ، 2021

گاڑی کو حادثہ، شعیب ملک کا بیان سامنے آگیا

حادثہ اتفاق سے پیش آیا، اللہ تعالی نے مجھ پرمہربانی کی: شعیب ملک کی ٹوئٹ— فوٹو:فائل

پاکستان کے کرکٹر شعیب ملک کا کار حادثے کے بعد بیان سامنے آگیا۔

اپنی ٹوئٹ میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میں باکل ٹھیک ہوں، حادثہ اتفاق سے پیش آیا، اللہ تعالی نے مجھ پرمہربانی کی۔

انہوں نے کہا کہ میری خیریت دریافت کرنے والوں کا شکریہ اداکرتا ہوں، آپ لوگوں کے محبت اور پیار پر شکر گزار ہوں۔

خیال رہے کہ شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) ڈرافٹ کے اختتام پرنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے باہر ہیش آیا۔

کرکٹر کی اسپورٹس کار ریسٹورنٹ کے باہر ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں کار کو فرنٹ سے نقصان پہنچا ہے جبکہ شعیب ملک حادثے میں محفوظ رہے۔

مزید خبریں :