مرحوم بھارتی اداکار عرفان خان کے بیٹے کا جلد فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا عندیہ

فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

بالی وڈ کے معروف اداکار عرفان خان کے بیٹے بابِل خان نے حال ہی میں اپنے چاہنے والوں کو اداکاری سے متعلق ایک کتاب کی پیشکش کی ہے جس پر مرحوم اداکار کے دستخط بھی ہیں۔

بابل خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کتاب 'ایکٹرز آن ایکٹنگ' کے سرورق کی تصویر شیئر کی جس پر مرحوم اداکار عرفان خان کے دستخط تھے اور انہوں نے اس تصویر کی کیپشن میں مداحوں کو اس کتاب کی پیشکش کی۔

اس کتاب کی پیشکش کے بعد بابل خان سے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے متعدد سوالات کیے جانے لگے۔

عرفان خان کے بیٹے بابل خان بھی اپنے چاہنے والوں کو ان تمام تر سوالات کے جوابات دیتے رہے۔

بابل سے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کب اس فیلڈ میں قدم رکھیں گے جس کے جواب میں انہوں نے کہا ’میں پہلے ہی اداکاری کی فیلڈ میں ہوں سوال یہ ہے کہ میں کب فلموں کی دنیا میں قدم رکھوں گا، جیسے ہی میں مئی میں اپنی ڈگری مکمل کرلوں گا ویسے ہی میں آفرز کی تلاش شروع کردوں گا‘۔

ایک اور مداح نے بابل خان سے ڈائریکشن اور اسکرپٹ رائٹنگ پر کتاب تجویز کرنے کو کہا جس پر انہوں نے کتاب 'اسٹوری' اور 'آن فلم میکنگ' پڑھنے کی تجویز دی۔

مزید خبریں :