11 جنوری ، 2021
سیالکوٹ میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کیس میں عدالت نے میاں بیوی کو جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔
گزشتہ روز سیالکوٹ میں 14 سال کی گھریلو ملازمہ کو محلے والوں کی نشاندہی پر ایک گھر سے بازیاب کرایا گیا تھا اور میڈیکل رپورٹ میں لڑکی پر تشدد ثابت ہوا تھا۔
پولیس نے لڑکی پرمبینہ تشدد کرنے والے میاں بیوی کو سول جج کی عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے میاں بیوی کو جیل بھجوانے کا حکم دیا۔
خیال رہے کہ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھاکہ باپ نے ادھار لیا تھا، رقم واپس نہ دینے پر اسے گھر پر رکھا ہوا تھا، مالکان روزانہ تشدد کرتے تھے۔