پاکستان
Time 11 جنوری ، 2021

ڈیجیٹل ادائيگی کے نظام 'راست' سےکرپشن کے خاتمے میں مدد ملےگی،گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہےکہ  فوری ڈیجیٹل ادائيگی کے نظام 'راست' سے کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں فوری ڈیجیٹل ادائيگی کے نظام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  رضا باقر کا کہنا تھا کہ اس  نظام سے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو بھی فائدہ ہوگا  اور سرکاری ادائیگیوں میں غیرضروری تاخیر اور مشکلات ختم ہوں گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کے پہلے فوری ڈیجیٹل ادائيگی کے نظام ' راست'  کا افتتاح کردیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ٹیکس کم اکٹھا ہوتا ہے، ڈیجیٹل نظام کی مدد سے ہم مالی لین دین اور معیشت کو دستاویزی معیشت کی طرف لے جائيں گے۔

انہوں نے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، ریکارڈ ترسیلات زر سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہوا ہے ، راست پروگرام غربت کے خاتمے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔

مزید خبریں :