دنیا
Time 11 جنوری ، 2021

کورونا پابندیوں کے زیر اثر پیرس فیشن ویک کی قسمت کا فیصلہ بھی ہوگیا

کوروناوائرس کی پابندیوں کے زیراثر ہونے والے پیرس فیشن ویک کی قسمت کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس مرتبہ پیرس فیشن ویک میں عوام کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

فرانسیسی فیشن ریگولیٹری کے مطابق فیشن ہاؤسز کو مہمانوں کو بلانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی اور عوامی شرکت پر پابندی ہوگی۔

فیشن ویک کے منتظمین کے مطابق  ریئل رن وے شو براہ راست نشرکیا جائےگا۔

حکام کے مطابق پیرس فیشن ویک 19 جنوری سے شروع ہوکر 24 جنوری تک جاری رہےگا۔

مزید خبریں :