دنیا
Time 11 جنوری ، 2021

بھارت نے چند روز قبل پکڑے گئے چینی فوجی کو واپس بھیج دیا

بھارتی فوج کے مطابق لداخ میں پینگوگ لیک کے علاقے سے 8 جنوری کی صبح چینی فوجی کو حراست میں لیا گیا تھا— فوٹو:فائل 

بھارتی فورسز نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پار کرنے والے چینی فوجی کو چین کے حوالے کردیا۔

بھارتی فوج کے مطابق لداخ میں پینگوگ لیک کے علاقے سے 8 جنوری کی صبح چینی فوجی کو حراست میں لیا گیا تھا اور چینی فوج راستہ بھٹک لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے پار آنکلا تھا۔

بھارتی فوج نے ایل اے سی پار کرنے والے چینی فوجی کو واپس چین کے حوالے کردیا ہے۔

بھارتی فوج کےمطابق چینی فوجی کو آج صبح چوشول مولدو کے مقام پر چین کے حوالے کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں لداخ کی وادی گلوان میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 20 فوجی مارے جانے کے بعد سے بھارت کی جانب سے کسی چینی فوجی کو حراست میں لیے جانےکا یہ دوسرا واقعہ تھا۔

مزید خبریں :