12 جنوری ، 2021
بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 14 میں چیلنجر کی حیثیت سے قدم رکھنے والی راکھی ساونت کی والدہ نے داماد کی تعریفوں کے پُل باندھ لیے۔
راکھی ساونت اس وقت بگ باس 14 کے گھر میں موجود ہیں جب کہ ان کی والدہ اسپتال میں داخل ہیں۔
گزشتہ دنوں بگ باس 14 میں جب راکھی ساونت کی ان کی والدہ سے بات کرائی گئی تھی تو انہوں نے روتے ہوئے اپنی والدہ سے کہا تھا کہ رتیش کو کہیں کہ وہ اس شو میں دنیا کے سامنے کم ازکم ایک بار آجائیں۔
اب اسپتال میں داخل راکھی ساونت کی والدہ جیا کا کہنا ہے راکھی کا شوہر رتیش میرا بہت خیال رکھ رہا ہے، وہ میرے اسپتال کے اخراجات بھی اٹھا رہا ہے اور وہ بھارت آنے کی بہت کوشش کر رہا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران راکھی کی والدہ نے کہا کہ ان کے داماد نے وعدہ کیا ہے کہ وہ بگ باس 14 میں ضرور آئیں گے اور وہ سب کے سامنے راکھی کو اپنی بیوی کی حیثیت سے قبول بھی کریں گے۔
خیال رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت اور رتیش نے 2019 میں شادی کی تھی اور اس کے بعد سے اب تک رتیش کسی کے سامنے نہیں آئے۔