پاکستان
Time 12 جنوری ، 2021

سرکٹ بریکر غلط طریقے سے بند کرنے پر پورے پاکستان میں بلیک آؤٹ ہوا

9 جنوری کی رات پورے پاکستان میں بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟ جیونیوز نے پتا لگالیا۔

گڈو پاورپلانٹ کا سرکٹ بریکر غلط طریقے سے بند کرنے پر پورا پاور سسٹم بیٹھا، گڈو پاور پلانٹ کے سوئچ یارڈ میں لگے ایک بریکر کی مینٹیننس جاری تھی۔

دن کو کام کرنے والا عملہ سرکٹ بریکر کو بند کیے بغیر چلا گیا، رات کی شفٹ میں عملے نے سرکٹ بریکرکی ارتھنگ ختم کیے بغیر اسے بند کیا، ارتھنگ ہٹائے بغیر سرکٹ بریکر کو بند کرنے سے گڈو پاور پلانٹ بیٹھ گیا۔

گڈو پاور پلانٹ بند ہونے سے پلانٹ سے نکلنے والی ٹرانسمیشن لائنیں بھی ٹرپ کرگئیں، گڈو پاورپلانٹ کے بریکر کی مینٹیننس بھی بغیر منظوری کی جارہی تھی۔

مزید خبریں :