پاکستان
Time 11 جنوری ، 2021

ملک میں بجلی کا نظام بیٹھ رہا تھا تو نیشنل پاور کنٹرول سینٹر میں کیا ہورہا تھا؟

ملک میں بجلی کامکمل نظام بیٹھ رہا تھا اور اسلام آباد کے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر (این پی سی سی) میں کیا ہورہا تھا، جیو نیوز نے ویڈیو حاصل کرلی۔

ہفتے کی شب تقریباً رات پونے 12 بجے پورے ملک میں بجلی کا مکمل نظام صرف ڈیڑھ منٹ میں بیٹھ گیا تھا۔

جیو نیوز کو موصول ویڈیو کے مطابق این پی سی سی میں فریکوئنسی گرتی جارہی تھی اور عملہ گنتی کرتا رہا۔

عملے کے ارکان آپس میں بات چیت کررہے تھے کہ ’فریکوئنسی کم ہو رہی ہے، بجلی کی فریکوئنسی اوپر نیچے ہو رہی ہے، زیرو ہوگئی‘۔

عملہ کے ارکان نے مزید کہا کہ ’سارا سسٹم بیٹھ گیا ہے، مردان بھی سسٹم سے نکل گیا‘۔

خیال رہے کہ ملک میں بجلی مکمل طور پر اتوار کی دوپہر کے بعد ہی بحال ہوسکی تھی۔ 

مزید خبریں :