Time 12 جنوری ، 2021
پاکستان

وزیراعظم کا معاون خصوصی تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار

وزیراعظم عمران خان سے ان کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور نہیں کیا اور انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے تابش گوہر کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاور سیکٹر میں موجود مافیاز کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی۔

خیال رہے کہ معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے چند دن پہلے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھیجا تھا۔

مزید خبریں :