پاکستان
Time 13 جنوری ، 2021

وزیراعظم کی ملک میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں امن و امان کی صورت حال  پر اجلاس ہوا۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء نورالحق قادری اور فیصل واوڈا بھی شریک ہوئے، اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے  وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں بھی امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

 اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنایا جائے، امن و امان کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی کو ملک کا امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید خبریں :