ادکارہ نیتو چندرا کا کنگنا کی کامیاب فلم کے حوالے سے اہم انکشاف

نیتو چندرا کے مطابق ایسے بہت سے واقعات ان کے ساتھ ہوئے ہیں تاہم یہ سب جدوجہد کا حصہ ہیں،فوٹو: فائل

بھارت کی بولڈ ادکارہ اور فلم ساز نیتو چندرا نے دعویٰ کیا ہےکہ انہیں 6 مرتبہ فلم سے نکال کر دوسری اداکارہ کو شامل کیا گیا۔

ایک انٹرویو میں نیتوچندرا کا کہنا تھا کہ 2011 کی بالی وڈ فلم 'تنو ویڈز منو ریٹرنز' میں مرکزی کردار کے لیے پہلے انہیں منتخب کیا گیا تھا تاہم بعد میں فلم کے ہیرو رنگ ناتھ مدھاون کے کہنے پر انہیں ہٹا کر کنگنارناوت کو لےلیاگیا۔

نیتو چندرا کا کہناتھا کہ ایسے بہت سے واقعات ان کے ساتھ ہوئے ہیں تاہم یہ سب جدوجہد کا حصہ ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ جب فلم کا ہیرو ہی کسی اور اداکارہ کا نام تجویز کردے تو ایسے میں مجھے جیسے پس منظر والی اداکارہ کی بات کون سنے گا۔

 خیال رہے کہ  2011 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم 'تنو ویڈز منو ریٹرنز' میں کنگنا رناوت نے ڈبل کردار ادا کیا تھا جب کہ  رنگ ناتھ مدھاون اس میں اہم کردار میں سامنے آئے تھے۔

مزید خبریں :