14 جنوری ، 2021
ٹرمپ کے مواخذے اور جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے پیش نظر ممکنہ ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کی قریبی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں جب کہ پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر اور باہر نیشنل گارڈز کی بڑی تعداد تعینات ہے اور نئی رکاوٹیں بھی لگا دی گئی ہیں۔
جو بائیڈن کی حلف برداری کے موقع پر واشنگٹن میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے 20 ہزار نیشنل گارڈ تعینات کیے جائیں گے جب کہ واشنگٹن کی سڑکوں پر پہلے سے بھی نیشنل گارڈ موجود ہیں۔