Time 14 جنوری ، 2021
پاکستان

بابر اعظم پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کےخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پرسماعت ہوئی جس کے بعد عدالت نے پولیس کو خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم نے حمیزہ مختار نامی خاتون کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے پولیس کو خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ حساس معاملہ ہے پولیس فوری قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ خاتون عدالتی فیصلہ لے کر متعلقہ ایس ایچ او کے پاس پیش ہوں۔

خاتون کا مؤقف ہے کہ بابر اعظم شادی کاجھانسہ دے کر زیادتی کانشانہ بناتارہا جبکہ اس حوالے سے بابر اعظم یا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید خبریں :