پاکستان
Time 14 جنوری ، 2021

برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پربحث کا آغاز ہو چکا، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے برطانوی پارلیمنٹ میں آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پربحث کا آغاز ہو چکا، ہم شروع سے کہتے آ رہے ہیں ہندوستان دنیا کو غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع مسئلہ ہے، عرصہ درازسے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے، آج 10برطانوی اراکین پارلیمنٹ کہہ رہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کا سہارا لے کربھارتی قابض افواج نے بنیادی حقوق کو سلب کررکھا ہے، نہتے کشمیری نوجوانوں کو اُٹھا لیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :