15 جنوری ، 2021
برطانوی فرم براڈ شیٹ نے ایک ارب ڈالر کی مشکوک رقم تلاش کی یا نہیں؟ نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل کہا تھا کہ ایک ارب ڈالر سعودی عرب سے ایک پاکستانی سیاست دان نے برطانیہ بھیجے تاہم مشیر احتساب شہزاد اکبر نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں وزیراعظم کے بیان کی تردید کر دی۔
مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ کاوہ موسوی نے ایک ارب ڈالر کا ذکر کیا مگر ان سے شواہد مانگے تو انھوں نے ثبوت نہیں دیے، وزیر اعظم نے ایک ارب ڈالر والی بات مثال کے طور پر کہی تھی۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک پاکستانی سیاست دان نے ایک ارب ڈالر کی رقم سعودی عرب سے برطانیہ بھجوائی تھی۔