بالی وڈ کی سب سے بڑی ایکشن فلم 'فائٹر' کا بجٹ کتنا ہے؟

فوٹو: بشکریہ میش ایبل انڈیا

بالی وڈ اداکار ہریتک روشن نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ وہ جلد پہلی بار دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ایکشن فلم 'فائٹر' میں نظر آئیں گے۔

اداکار ہریتک روشن کے اس اعلان کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے دیپیکا اور ہریتک کو پہلی بار فلم میں دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

اب حال ہی میں بھارتی شوبز ویب سائٹ پنک ولا کی جانب سے ایکشن فلم 'فائٹر' کے حوالے سے تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق ہریتک روشن اپنے کیرئیر میں پہلی بار ایکشن فلم 'فائٹر' میں بھارتی ائیرفورس پائلٹ کا کردار ادا کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق فلم 'فائٹر' کو بالی وڈ کی سب سے بڑی ایکشن فلم سمجھا جا رہا ہے جس کا بجٹ 250 کروڑ روپے مختص کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ فلم 'فائٹر' اگلے سال یعنی 2022 میں 30 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔

مزید خبریں :