پریتی زنٹا نے کسے خود سے بہتر اداکار قرار دیا؟

فائل:فوٹو

نامور  بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا بالی وڈ کی مقبول فلم 'کوئی مل گیا' کے گانے 'ہائیلا ہائیلا' پر پیروڈی ڈانس کرنے والے اداکاروں سے اتنا متاثر ہوئیں کہ انھیں خود سے بہتر اداکار قرار دے دیا۔

گزشتہ روز پریتی زنٹا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  فلم کوئی مل گیا کے گانے ہائیلا ہائیلا کی پیروڈی ویڈیو شیئر کی گئی۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں پریتی زنٹا کی جانب سے ریتھک روشن کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ نے یہ ویڈیو دیکھی ہے۔

وینا فین کے ذریعے تیار کی جانے والی اس ویڈیو میں انڈونیشیا کے دو ڈانسر نے ہائیلا ہائیلا پر ڈانس کیا ہے، ڈانسرز کی جانب سے ریتھیک اور کرینہ جیسے ملبوسات اور اصل گانے جیسے ماحول میں ہی ڈانس ویڈیو ریکارڈ کی گئی ہے۔

پریتی زنٹا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ یہ ویڈیو میری ٹائم لائن کی سب سے خوبصورت ویڈیو ہے، میرا خیال ہے کہ آپ دونوں نے ہم سے بہتر ڈانس کیا۔

واضح رہے کہ پیروڈی ویڈیو کو گزشتہ برس اگست میں ویڈیو پر جاری کیا گیا تھا اور یوٹیوب پر اس ویڈیو کےاب تک 2 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

مزید خبریں :