سنیل شیٹھی کی بیٹی اور بھارتی کرکٹرکے درمیان کیا چل رہا ہے؟

اتھیاشیٹھی نے کے ایل راہول کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سےکبھی اظہار خیال نہیں کیا،فوٹو: فائل

کرکٹ اور بالی وڈ کا کافی پرانا رشتہ ہے اور ان دنوں  معروف بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کننور لوکیش راہول(کے ایل راہول) کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔

حال ہی میں اتھیاشیٹھی سے انسٹاگرام پر آسک می اینی تھنگ'(AMA) سیشن کے دوران ایک صارف نےکہا کہ وہ اپنے مبینہ بوائے فرینڈکے ایل راہول کے ساتھ کی تصویر شیئر کریں۔

جس پر انہوں نےلاک ڈاؤن کے دوران کے ایل راہول کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں فیس ماسک پہنے نظر آرہے ہیں۔

خیال رہےکہ اتھیاشیٹھی نےکے ایل راہول کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سےکبھی اظہار خیال نہیں کیا تاہم دونوں اپنی ایک ساتھ لی گئی تصاویر اکثر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ اتھیا شیٹی نے سلمان خان کے پروڈکشن میں بننے والی فلم ہیرو سے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا،جس  میں ان کے ساتھ آدتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی اہم کردار میں نظر آئے تھے، ہیرو فلم کے بعد اتھیا شیٹی مبارکاں میں بھی نظر آئی اور  حال ہی میں انہوں فلم موتی چور چکناچور میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ کام کیا ہے۔

مزید خبریں :