دنیا
Time 17 جنوری ، 2021

انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاک ا فراد کی تعداد 56 ہو گئی

فوٹو بشکریہ اے بی سی نیوز

انڈونیشیا کےجزیرے سولاویسی میں  زلزلے سے ہلاک ا فراد کی تعداد 56 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر  ایجنسی کے مطابق زلزلے میں سیکڑوں افراد زخمی ہیں جبکہ اسپتال زخمیوں سے بھر گئے۔

انڈونیشین میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور ہزاروں افراد تاحال بے گھر ہیں۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز انڈونیشیا میں 6.2 شدت کے زلزلہ سے زمین لرز اٹھی تھی جبکہ متعدد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔

زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ درجنوں عمارتیں گرگئیں اور پل تباہ ہو گئے جب کہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔

مزید خبریں :